نظامت تربیت کے زیراہتمام معلمین کا تربیتی کیمپ

گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ 365-ایم ماڈل ٹاؤن میں نظامت تربیت کے زیراہتمام مرکزی معلمین کے لیے تربیتی کیمپ ہوا، جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی ناظم تربیت نے تربیتی کیمپ کے اعراض و مقاصد بیان کیے۔ علاوہ ازیں علامہ غلام ربانی تیمور سینئر نائب ناظم تربیت اور علامہ محمد شریف کمالوی ناظم عرفان القرآن کورسز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کیمپ میں پاکستان بھر کے مختلف علاقوں سے معلمین نے شرکت کی جن میں حافظ محمد عمیر (آزاد کشمیر)، حافظ عبدالماجد (آزاد کشمیر)، سید طاہر حسین شاہ (ایبٹ آباد)، سید طیب حسین شیرازی (شیخوپورہ)، محمد منہاج الدین قادری (لاہور)، محمد علیم قادری (نارووال)، عمران علی قادری (فیصل آباد)، قاری محمد حسنین فریدی (مظفر گڑھ)، حافظ طاہر محمود (نارووال)، محمد ارشد اور سید مظہر علی شاہ (جیکب آباد) شامل ہیں۔

تربیتی کیمپ میں قائدین تحریک منہاج القرآن اور مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہر اساتذہ نے لیکچرز دیے۔ 7 اپریل کو تربیتی کیمپ سے سینئر نائب ناظم تحریک منہاج القرآن (حلقات درودوفکر) نے گوشہ درود اور حلقات درودوفکر کے حوالے سے حصوصی گفتگو کی۔ انہوں نےکہا کہ گوشہ درود اور حلقات درودوفکر تحریک منہاج القرآن کا اہم شعبہ ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں 24 گھنٹے درود شریف پیش کرنے کا اہتمام کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درودوسلام کا یہ سلسلہ پوری دنیا میں پھیلایا جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top