تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے یونٹ تراٹی کے زیراہتمام محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ تراٹی (ڈھونگ) کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد مورخہ 22 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر محمدی مسجد بمقام تراٹی میں کیا گیا۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔ اس کے بعد شبیر حسین اور دیگر ثناء خوانان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں انتہائی خوبصورت انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ محفل میں نقابت کے فرائض محمودالحق قریشی (سرپرست تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4) نے سرانجام دیئے۔

کانفرنس کی صدارت محمد جمیل چوہدری (امیر منہاج القرآن ایشین کونسل) نے کی جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ سید شمس الحق (آستانہ عالیہ چھبر شریف) تھے۔ خصوصی شرکت چوہدری محمد اسحاق(ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 )، قاری منیر حسین قادری (صدر منہاج القرآن علماء کونسل پی پی 4)، قاری محمد یعقوب قادری (ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن پی پی 4)، قاضی ادریس زعفران (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 4)، قاضی احسان غفور (ناظم منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 4)، حاجی محمد ذوالفقار عرفانی آف ڈھونگ اور چوہدری محمد افضل آف ڈھوک بابا نور نے کی۔ کانفرنس میں علاقہ بھر سے عوام کی بہت بڑی تعداد میں شرکت۔

کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ افضال احمد قادری (مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن) نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ساری ظاہری زندگی معجزہ ہی معجزہ ہے، پیارے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسن و جمال معجزہ ہے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چلنا بھی معجزہ ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکہ شریف کی گلیوں میں چلنے کی قسمیں کھائی ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معراج پر جانا معجزہ ہے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک بھی معجزہ ہیں، الغرض جس جس چیز کی نسبت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوگئی وہ معجزہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بن گئی۔ انہوں نے خطاب کے آخری حصے میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن امت کو جوڑنے کا کام کررہی ہے۔ ہمارا کام دشمنی، لڑائی جھگڑا، فتوٰی بازی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تعلیم دینا نہیں بلکہ علم و عمل اور دلائل سے بات کو منوانا ہے۔

محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کامیاب کرنے میں تحریک منہاج القرآن یونین کونسل نڑالی کے عہدیدارا ن حافظ محمد عرفان عرفانی، حافظ عبدالغفور، راجہ تنویر احمد (ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل نڑالی) اور تحریک منہاج القرآن ڈھونگ کی تنظیم نے بھرپور تعاون کیا۔ کانفرنس کا اختتام علامہ افضال احمد قادری کی خصوصی دعا سے ہوا۔ پروگرام کے آخر میں تمام شرکا کیلئے ضیافت میلاد کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top