لیاری (کراچی) میں آگ و خون کے جاری کھیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لیاری (کراچی) میں آگ وخون کے جاری کھیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال پورے ملک میں انتہائی تشویشناک ہے۔ حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے۔ عدم تحفظ کے شدید احساس نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے اور خاندان متاثرہ علاقوں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سیاسی مصلحتوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کی جدید اور بھاری اسلحے تک رسائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا پول کھول رہی ہے۔ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ مؤثر ادارے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں۔ عوام کی جان مال عزت کے عوض سیاست کا گھناؤنا کھیل نہ کھیلیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام میں مقتدر طبقے کی ترجیحات میں عوام شامل نہیں ہیں۔ ان کا ارتکاز اقتدار کے دوم پر ہے جس کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن ملک اور عوام کو مزید بحران کی طرف لے جائیں گے۔ اس لئے عوام شعور کی آنکھ کھول کر فیصلے کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top