منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے کے زیر اہتمام یوم والدین و سالانہ جلسہ تقسیم اسناد

منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے میں مورخہ01 اپریل 2012ء کو سالانہ یوم والدین اور جلسہ تقسیم اسناد و انعامات منعقد ہوا جس میں اشتیاق حسین اندرابی ( ایمبیسیڈر آف پاکستان ناروے) نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اس کے بعد بچوں نے نعتیں پیش کیں۔ بچوں نے اردو، انگلش اور نوشک میں تقاریر کیں۔ پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض حافظ محمد اسلم حق(چیف کنٹرولر)، ارحم شبیر، تسلیم خان اور اقراء خالد بٹ نے سرانجام دیئے۔ پرنسپل منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو علامہ صداقت علی قادری نے معزز مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ پروگرام میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کے تمام بچوں نے تلاوت، نعت، تقاریر، کوئز، لطیفوں اور قومی وملی ترانوں کوانتہائی خوبصورت اندا ز میں پیش کیا۔جن کوخواتین وحضرات نے بہت پسند کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔آخر میں بچوں کوسکول کی طرف سے تحائف دیئے۔

منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو کے پرنسپل علامہ صداقت علی قادری نے رزلٹ کا اعلان کیا پہلے سکول کا سب سے بڑا انعام سٹوڈنٹ آف دی ایئر حمزہ تنویر اور عمر شکیل کو لیپ ٹاپ کی صورت میں دیاگیا۔اس کے بعد سکول کی ساتوں کلاسوں میں سے سالانہ امتحان میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا اور انہیں ٹرافی دی گئیں۔اس کے بعد سکول کے اساتذہ کو ٹرافی دی گئیں۔طلبہ کے انعامات کے بعد سکول کے اساتذہ کو میڈل دیئے گئے اور حافظ محمد اسلم حق کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔

پرنسپل منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو نے اپنے خطاب میں سنٹر کی امتیازی خصوصیات اور تعلیمی نظام کے بارے میں بتایاانہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعلیم کی ضرورت واہمیت پر پیغام حاضرین کو پہنچایا۔اشتیاق حسین اندرابی ایمبیسیڈر آف پاکستان ناروے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام کے علمی اور تعلیمی کام کے حوالہ سے گفتگو کی اوران کی عالمی خدمات کو سراہا۔

رپورٹ:علامہ صداقت علی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top