ناظم امور خارجہ کی پھوپھو جان کے ایصال ثواب کے لئے جاپان کے تمام مراکز پر فاتحہ خوانی

مورخہ: 12 مئی 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل کی پھوپھو جان کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 12 مئی 2102ء کو مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں بڑا پروگرام منعقد کیا جبکہ ناگویا مرکز، گماکین مرکز، یاشیو اور شیزوکاکین میں بھی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

مرکز المصطفیٰ اباراکی کین جاپان میں پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد یعقوب مغل نے حاصل کی، جبکہ نقابت کے فرائض منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق نے اد اکئے۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد فیصل ملک نے پیش کی۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ منہاج القرآ ن کا رشتہ سارے رشتوں سے بڑھ کر ہے کیونکہ اس رشتہ کی بنیاد ہی قرآن اور رسالت پر رکھی گئی ہے۔ ہر انسان دنیا میں آتا ہے جانے کے لئے، جس کا جینا اچھا ہو جائے اسی کا مرنا اچھا ہوتا ہے۔ یہ دنیا ایک سرائے ہے جوآتا ہے وہ چلاجاتا ہے۔ موت برحق ہے۔ ہر کسی کو موت کاذائقہ چکھنا ہے، لہذا موت کی تیاری ہونی چاہیئے۔قبر میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہونی ہے لہذا اپنے آپ کو اس پہچان کے لئے تیار کریں۔راجہ جمیل اجمل ایک عظیم انسان ہیں ان کی مشن سے محبت اس بات کی غماز ہے۔ ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یہی درس دیا ہے کہ دکھ اور سکھ میں ایک دوسرے کے قریب رہا کرو۔

ناگویا مرکز سے علی عمران (صدر منہاج ایشیئن کونسل)، سید عثمان شاہ بخاری، محمد اعجاز رمضان کیانی، علامہ عبدالمصطفی نعیم نے راجہ محمد جمیل اجمل سے ان کی پھوپھو جان کے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔ پروگرام میں شریک احباب نے درود و سلام بھی پڑھا۔ تقریب کے اختتا م پر تمام مرحومین بالخصوص راجہ جمیل اجمل کی پھوپھو کے لئے دعائے مغفرت کی۔

رپورٹ: سید عثمان شاہ بخاری، محمد اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top