برطانوی وفد کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

مورخہ 18 جولائی 2008ء کو برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ کے وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک اور رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور کرنل (ر) محمد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وفد میں سینئر ایڈوائزر مسلم کمیونیٹیز مقصود احمد، پرنسپل مدنی سکول ڈاکٹر ایم مقدم، محمد عبدالعزیز اور تحسین اللہ خان شامل تھے ۔

ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک نے معزز مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ کی مختلف نظامتوں اور شعبہ جات کا وزٹ کرایا جس میں نظامت امورخارجہ، نظامت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، نظامت تعلیمات، نظامت ابلاغیات، سیل سنٹر، نظامت پروڈکشنز، منہاج انٹرنیٹ بیورو اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔

وفد نے ممبر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، نائب امیر تحریک بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال، قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، رجسٹرار کرنل (ر) محمد احمد اور دیگر مرکزی قائدین شامل تھے۔ وفد نے ملاقات کے دوران مختلف سوالات کئے جس کے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے تسلی بخش جوابات دیئے ۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، فروغ امن و سلامتی، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے مشن پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے اندرون ملک اور بیرون ملک اسلام کے بہترین رول ماڈل کو پیش کیا ہے اور تعلیمی میدان میں جدید تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نئی نسل کو اس کی طرف راغب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو اسلامی اور جدید تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔

وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن عالم کے لئے کی جانے والی عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شیخ الاسلام نے نوجوان نسل کو دین کی طرف راغب کرکے مسلم امہ کی عظیم خدمت کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top