اٹلی کارپی کیمونے کے میئر کا منہاج خیمہ بستی کا وزٹ

مورخہ: 06 جون 2012ء

کیمونے، کارپی (اٹلی) کے میئر نے مورخہ 06 جون 2012ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام قائم کی گئی خیمہ بستی کا وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خدمت انسانی کے جذبہ کے تحت خوبصورت خیمہ بستی لگائی۔

منہاج خیمہ بستی میں وزٹ کے دوران میڈیا کی ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ہر اس جگہ پہنچی ہے جہاں انسانیت کو اس کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے کارکن اس طرح خوش اسلوبی سے کام کرتے ہیں جیسے ٹرینڈ لوگ کام کر رہے ہوتے ہیں۔ ان کے ہر کام میں ڈسپلن اور ہمیشگی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کارپی کیمونے کی طرف سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں اٹلی کی گورنمنٹ کا ساتھ دیا اور مشکلات کو کم کرنے میں بہتر سے بہتر اقدامات کئے۔

ناظم منہاج القرآن اٹلی ظہیر احمد انجم نے کہا کہ منہاج القرآن ہمیشہ سے کارپی کیمونے کے ساتھ مل کر انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کررہی ہے۔ صدر منہاج مصالحتی کونسل سید محمد اقبال شاہ نے کارپی کیمونے کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ کارپی کیمونے کی آمد کے وقت منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ کے صدر حاجی اعجاز احمد، نائب صدر اکمل شہزاد چیمہ، ناظم دعوت وتربیت شعبان حبیب الرحمن، محمد ارشد، ڈاکٹر عرفان، عدنان، عمر فاروق، بشارت علی اور علامہ سید غلام مصطفی مشہدی بھی موجود تھے۔

رپورٹ: شعبان ڈار

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top