آج کے پاکستان میں شخصیات اداروں اور پارٹیوں سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہیں

مورخہ: 13 جون 2012ء

عوام ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں اور مقتدر طبقہ سب اچھا ہے کی راگنی الاپ رہا ہے
عوام چند سیاسی خاندانوں کی اجارہ داری کے محافظ انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کر دیں
قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اداروں کے استحکام سے مشروط ہوتی ہے مگر آج کے پاکستان میں جو نقشہ نظر آ رہا ہے اس میں شخصیات اداروں اور پارٹیوں سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی ایک خواب بن چکا ہے۔ عوام ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں اور مقتدر طبقہ سب اچھا ہے کی راگنی الاپ رہا ہے۔ گیس اور بجلی سمیت اشیائے ضروریہ کا قحط ہے کہ رکنے میں نہیں آ رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی باتیں کرنے والی سیاسی جماعتیں موجودہ نظام کے تحت ہی عوام کے پاس جانے کی باتیں کر رہی ہیں، یہ سیاسی روش ملک کو مزید بحران میں دھکیل دے گی۔ جب تک موجودہ انتخابی نظام نہیںبدلا جاتا اس وقت تک کوئی مثبت تبدیلی نہیں آ ئے گی۔ جمہوریت کا حسن عوام کی براہ راست شمولیت سے بنتا ہے مگر ہمارے انتخابی نظام میں عوام کو ووٹ دینے کا حق تو ہے مگر ووٹ لینے کا اختیار نہیں۔ عوام چند سیاسی خاندانوں کی اجارہ داری پر مبنی انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم ملک میں حقیقی سیاسی تبدیلی کیلئے ہے۔ موثر طبقات اور عوام اس مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top