منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کے وفد کی سوازی لینڈ کے سفیر سے ملاقات

مورخہ: 14 جون 2012ء

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے سوازی لینڈ کے دولۃ الکویت میں تعینات سفیر نو مسلم سنیزا نجوفنا سے گذشتہ دنوں ملاقات کی۔ یاد رہے کہ سوازی لینڈ کے سفیر نے اسلامی تعلیمات اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ اس رشتہ اخوت کی مبارکباد اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر سے آگاہی کے لئے اس نشست کا اہتمام کیا گیا۔

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کی طرف سے ایم ایچ قریشی (جنرل سیکرٹریMPICکویت) نے سوازی لینڈ کے سفیر کو اسلام قبول کرنے کی مبارکباد دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے محبتوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام کی تعلیم، اعزازات، کارہائے نمایاں، جدوجہد، فکراور بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے والے بے شمار اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفد نے شیخ الاسلام کی شہرہ آفاق کتاب دہشت گردی کے خلاف فتویٰ بطور گفٹ پیش کیا۔ سنیزا نجوفنا نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ احباب نے مجھے یاد رکھا اور میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہوگی کی میں عالم اسلام کے عظیم سکالر کی کتب سے اکتسا ب فیض حاصل کر سکوں۔ مجھے گاہے بگاہے شیخ الاسلام کی کتب فراہم کرتے رہا کریں۔وفد نے اختتامی دعا کے بعد رخصت طلب کی۔

رپورٹ: محمد جعفر صمدانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top