صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چوہدری کی پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد فرانس روانگی

مورخہ: 19 جون 2012ء

(پ ر) صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان راولپنڈی محمد نعیم چوہدری پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد فرانس واپس تشریف لے گئے ہیں۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم DFA راجہ جمیل اجمل، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی۔ایم۔ ملک، M.D منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف، اسلامک یونیورسٹی کے Dean ڈاکٹر نیی بخش جمانی، پروفیسر امجد علی آرائیں، سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر اشفاق احمد شاہ اور دیگر احباب شامل ہیں۔

انہوں نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان راولپنڈی کے سٹاف کی طرف سے دی جانے والی الوداعی تقریب میں سٹاف ممبران سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو استقامت اور ترقی دے اور رواں صدی کے مجدد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات سے استفقادہ کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سٹاف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایئر پورٹ پر انہیں صدر منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر واجد، جنرل سیکرٹری ریاست علی قادری، ناظم ویلفیئر شفیق قادری ناظم میڈیا عبدالستار نیازی، پرنسپل ڈاکٹر خیام عباس، چیف ایگزیکٹو محمد منیر چوہدری اور وآئس چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ذکیہ اسد نے رخصت کیا۔

رپورٹ: ناہید قمر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top