مذہبی پیشوا گرو ارجن دیو جی کی یاد میں ہونیوالے سالانہ مذہبی پروگرام میں سہیل احمد رضا کی شرکت

مورخہ: 16 جون 2012ء

سکھ برادری کے مذہبی پیشوا گرو ارجن دیوجی کی یاد میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی متروکہ وقف املاک بورڈ کے وائس چیئرمین چوہدری ریاض احمد اور ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا ممبر بورڈ متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں سید زاہد حسین بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سید فراز عباس، اظہر نذیر سلہری شیخ اظہر ایڈووکیٹ، سردار شام سنگھ، سردار بشن سنگھ، گیانی سردار رنجیت سنگھ، حکیم سردار سرجیت سنگھ کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم ثناء اللہ خان اور حافظ محمد طاہر کوآرڈینیٹر نظامت بین المذاہب منہاج القرآن نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے سکھ برادری نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں سکھ مذہب اور اس کے پیروکار سب سے زیادہ احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز مسلم سکھ دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔ اور مسلم سکھ دوستی بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب رواداری کے فروغ محبت اور امن کے قیام کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

تقریب میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ اور وفد کے دیگر ارکان ناظم ویلفیئر ثناءاللہ خان اور کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر بغدادی کو سروپا (خصوصی چادر) بھی پہنایا گیا۔ اس موقع پر سکھ رہنماؤں نے میلے کے دوران تین دن منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن راوی ٹاؤن کی جانب سے منہاج ایمبولینس سروس کی فراہمی پر وفد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top