منہاج القرآن انٹرنیشنل (ڈنمارک) میں محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مورخہ: 16 جون 2012ء

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ رب العزت نے بے شمار معجزات عطا فرمائے جس میں اسراء و معراج ایک عظیم الشان معجزہ ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام دنیا بھر کے مراکز پر اس موقع کی مناسبت سے اجتماعات منعقد ہوئے۔ منہاج القرآن اوڈنسے دنمارک میں بھی مورخہ 16 جون 2012ء کی شام ایک بارونق محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے لئے پروفیسر نصراللہ میمن اور معروف کاروباری شخصیت محمد شمریز نے خصوصی تعاون کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جامع مسجد النور اوڈنسے کے امام وخطیب قاری عمران نے حاصل کی۔ سعد نعیم شیخ، اختر حسین چیمہ، ملک محمد نوازاور محمد عباس نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ راجہ محمد اکبر نے درد بھری آواز میں صوفیانہ کلام پیش کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض معروف ادبی شخصیت اور کالم نگار طاہر محمود صوفی نے سرانجام دیئے۔

منہاج القرآن اوڈنسے کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد ندیم یونس نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ستارہ کہہ کر قسم اٹھائی ہے۔ مطلع حجابات خداوندی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ کا نور چمکنا ہو، سیدہ آمنہ کی گود میں بارہ ربیع الاول کی صبح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مسکرانا ہو، مسجد اقصیٰ میں مطلع نبوت پر آپ کی امامت ہو یا سدرۃ المنتہٰی پر عالم نورانیت پر فوقیت، دنا اور تدلیٰ کے مقام پر حقیقت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معراج ہو یا قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مقام محمود کا عطا ہونا۔ جہاں جہاں اللہ رب العز ت نے اپنے محبوب کو امتیازات عطا فرمائے والنجم کہہ کر اس کا بیان فرما دیا۔ پروگرام کے اختتام پر درود سلام پڑھا گیا اور ضیافت کا بھرپور انتظام کیا گیاتھا۔

رپورٹ:حافظ ندیم یونس

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top