تحریک منہاج القرآن (ڈیرہ غازیخان) کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن

مورخہ: 25 جون 2012ء

تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخاں نے مقامی شادی ہال میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ مہمان خصوصی میں سردار عمر دراز خاں سینیئر نائب ناظم پنجاب کو مدعو کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت شریف کے ساتھ ہوا۔

 کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کہا کہ ہمارا وطن عزیز اس وقت شدید مشکلات، پریشانیوں اور اندرونی و بیرونی خطرات میں گر چکا ہے۔ حکومتوں اور سیاسی قیادتوں کی نا اہلی، مفاد پرستی کے نتیجہ میں پاکستان عالمی سطع پر بے وقعت ہونے کے ساتھ تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔ نااہل اور کرپٹ سیاستدانوں نے ہمارے بانی قائدین اور قربانی دینے والے لاکھوں مسلمانوں کے خواب کی تعبیر ہم سے چھین لی ہے اور ہمیں اپنی منزل سے محروم کر دیا ہے۔ اس محرومی کا مداوا صرف یہ ہے کہ ہم ان بد دیانت، نااہل اور کرپٹ قیادتوں سے نجات حاصل کرلیں۔ دیانت دار، جرات مند اور مخلص قیادت کو آگے لانا ہوگا جو قوم کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگا سکے لیکن ان بددیانت لوگوں سے نجات اس وقت تک نہیں مل سکتی جب تک اس ظالمانہ فرسودہ نظام انتخاب کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ تحریک نے بیدارئ شعور مہم موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے، ملک کو دیانت دار مخلص اور باصلاحیت قیادت مہیا کرنے اور پاکستان کو کرپشن سے نجات دلانے کے لئے شروع کی ہے۔ کارکن بیدارئ شعور مہم کا پیغام ہر پاکستانی تک پہنچائیں تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی آسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4 نومبر کو ہم اپنے محبوب قائد کا تاریخ ساز استقبال کریں گے۔ ایسا استقبال آج تک کسی قائد کا نہ ہوا ہوگا۔ کنونشن میں سردار عمر دراز خاں، ڈاکٹر سعید محمد بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈیرہ غازی خاں کی تمام تحصیلات کے عہدیدران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ : عتیق چوہدری

 

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top