آمرانہ رویوں پر جمہوریت کا خوبصورت غلاف چڑھا دیا گیا۔ جی ایم ملک

مورخہ: 25 جون 2012ء

شعور کی بیداری کیلئے تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد ملک میں حقیقی تبدیلی پر منتج ہو گی

تحریک منہاج القرآن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جی ایم ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کے ثمرات سے عوام اب تک اس لئے محروم ہیں کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر شخصی اور خاندانی آمریتیں مسلط ہیں۔ آمرانہ رویوں پر جمہوریت کا خوبصورت غلاف چڑھا دیا گیا ہے جسے موجودہ انتخابی نظام مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ حقوق دینا تو دور کی بات حقوق کا شعور دینا بھی مقتدر طبقات کے نزدیک سو ہان روح ہے۔ شعور کی بیداری کیلئے تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد ملک میں حقیقی تبدیلی پر منتج ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن سندھ سے مرزاجنید علی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کے گلستان میں حقیقی جمہوریت کے پھول اگانے کیلئے کبھی کاوش ہی نہیں کی گئی۔ اس لئے تبدیلی کی خوش گمانی نہیں کی جا سکتی۔ حقیقی تبدیلی کیلئے موجودہ سیاسی نظام کے کانٹوں اور زہریلے پودوں کو اکھاڑنا ہو گا اس کیلئے شعور کے ٹریکٹر سے زمین کو زرخیز کر کے حقیقی جمہوریت کے بیج بونے ہوں گے تب کہیں جا کر عوامی حقوق کے پودے ابھریں گے اور قوم خوشحال اور پر امن معاشرے کا پھل چکھیں گی۔ قربانی اور شعور کے بغیر حقیقی اور دیر پا تبدیلی کا تصور رکھنے والے عوام ہوش کے ناخن لیں اور موجودہ حالات میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر موجودہ انتخابی نظام کے خلاف کردار ادا کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top