منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کے وفد کی ترکی کے سفارتخانہ میں تعینات لیبر اتاشی سے ملاقات

مورخہ: 15 جون 2012ء

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے مورخہ 15 جون 2012ء کو ترکی کے سفارت خانہ میں تعینات لیبر اتاشی عزت کمال سے ملاقات کی جو اس وقت قائمقام سفیر کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی جانب سے صدر MPIC محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی شامل تھے۔ عزت کمال نے نہایت گرم جوشی سے وفد کا استقبال کیا اور پاکستان ترکی کے برادرانہ تعلقات پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور سفارتخانہ ترکی کو منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کا دوسرا گھر قراردیا۔ جنرل سیکرٹری MPIC کویت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت، قابلیت، افکار، خدمات، تنظیم اور عالمی امن کاوشوں پر روشنی ڈالی جس پر قائمقام سفیر نے خوشی کا اظہار فرمایا۔

عزت کمال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام جیسے لوگ اللہ رب العزت کی خاص نعمت ہوا کرتے ہیں، ان کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔ انہوں نے لندن کانفرنس برائے امن کی بھر پور تائید کی۔انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شہر ہ آفاق کتاب فتویٰ کے بارے میں کہا کہ اتنی عظیم اور ضخیم کتاب اور اتنے نازک موضوع پر جب سخن مشکل ہوجائے اس دور میں ایسا کام کوئی عظیم انسان ہی کرسکتاہے۔ میں شیخ الاسلام کو بہت پسند کرتا ہوں اور ان کی فکر سے متاثر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں فتویٰ کا مطالعہ کروں گا اوراس کتاب کو بطور ریفرنس پیش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی پذیرائی کے لے میں جو بھی ممکن ہوکروں گا۔ آپ مجھے اپنے پروگراموں میںدعوت دیں اور میرے دفتر کو اپنادوسرا گھر سمجھیں اور جب دل چاہے تشریف لائیں۔

رپورٹ: محمدجعفر صمدانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top