منہاج ماڈل سکول (پسرور، سیالکوٹ) میں عرفان القرآن کورس کا آغاز

مورخہ: 04 جون 2012ء

منہاج ایجوکیشن سکول سسٹم کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول پسرور میں 4 جون 2012ء کو عرفان القرآن کورس کا آغاز کیا گیا۔ جس کی افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، معلم عرفان القرآن کورس علامہ محمد بشیر قادری اور پرنسپل منہاج ماڈل سکول پسرور محمد منور نے خصوصی شرکت کی جبکہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت اور درود و سلام پیش کیا گیا۔

تقریب سے علامہ محمد بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرفان القرآن کورس ہر بندے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک منہاج القرآن کے شکرگزار ہیں جنہوں نے یہاں پر عرفان القرآن کورس کی اجازت دی اور بھرپور تعاون بھی کیا۔

محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس میں علم التجوید، لفظی و بامحاورہ ترجمہ، تفسیر، گرائمر، حدیث اور روز مرہ کی دعاؤں پر مشتمل نصاب پڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید لاریب کتاب ہے اس میں ہر مشکل کا حل موجود ہے بشرطیکہ ہم اس کلام کے ساتھ اپنا حبی وقلبی تعلق استوار کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے ملک بھر میں ان کورسز کا آغاز کر دیا ہے اور عوام الناس کو دینی تعلیمات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top