اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کیلئے آج سائبر میڈیا کا چیلنج قبول کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری

مورخہ: 28 جون 2012ء

تحریک منہاج القرآن اپنے آغاز سے ہی روایتی انداز تبلیغ کی بجائے جدید ڈیوائسزکے ذریعے تجدیدواحیائے دین کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ دنیا کے گلوب پر جہاں معاشروں کا وجود ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پرحکمت آواز ہمہ وقت امن و سلامتی اور محبت کا پیغام عام کر رہی ہے۔ منہاج القرآن سائبر میڈیا کے ذریعے بھی دعوت دین کا فریضہ انجام دینے میں لیڈنگ رول ادا کر رہا ہے۔ کمپیوٹر سکرین علوم و معلومات کا سمندر ہے اور کروڑوں لوگ اس میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس لئے اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کیلئے آج سائبر میڈیا کا چیلنج قبول کرنا ہوگا۔ امت مسلمہ کے سکالرز کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹرحسین محی الدین القادری نے استنبول سے آئے اسلام ورلڈ ڈاٹ کام کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر فیض الرحمن درانی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، عبدالستار منہاجین اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن تعلیمی اداروں کا جال بچھا رہی ہے ہمیں مدرسہ سسٹم سے نکل کر عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایسے ادارے بنانا ہوں گے جہاں جدید سائنسی علوم کے ساتھ ساتھ اسلامک سائنسز بھی پڑھائی جائیں۔ ہمیں اعلیٰ اخلاقی قدروں کے حامل پروفیشنلز بنانا ہیں جو ملک و ملت کا نام روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف میادین میں اعلیٰ مقام حاصل کر لینا ہی مقصد نہیں بلکہ مقصد حیات امت اور انسانیت کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہونا چاہیے۔ اس لئے ایسے اداروں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جو اعلیٰ اخلاقی قدروں سے مزین کرے اور وہ اپنے کردار و عمل سے ملک اور امت کا نام روشن کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top