منصورہ آباد (فیصل آباد) میں عرفان القرآن کورس کا آغاز

مورخہ: 10 جون 2012ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منصورہ آباد (فیصل آباد) میں عرفان القرآن کورس کا آغاز 10 جون 2012ء سے ہوا۔ جس کی افتتاحی تقریب علیمیہ فاؤنڈیشن ہائی سکول میں کی گئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، سرپرست تحریک منہاج القرآن منصورہ آباد حاجی نصیر احمد، معلم عرفان القرآن کورس علامہ احسان الحق، صدر تحریک منہاج القرآن مدینہ ٹاؤن محمد رفیق قادری اور کثیر مرد وخواتین نے شرکت کی۔

نقابت کے فرائض علامہ احسان الحق نے سرانجام دئیے۔ حاجی نصیر احمد قادری نے کلمات استقبالہ کہتے ہوئے تمام مہانان گرامی اور شرکاء کورس کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں علامہ محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کا مکمل تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان القرآن کورس رجوع الی القرآن اور معرفت صاحب قرآن کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس میں جیسا کہ نام سے واضح ہے قرآن کی معرفت اور پہچان کا کورس ہے۔ اس لیے ہم اس میں تجوید، ترجمہ قرآن، عربی گرائمر، تفسیر اور اصول تفسیر، احادیث مبارکہ اور روز مرہ کی دعاؤں پر مشتمل اور منتخب نصاب پڑھیں گے اور اس تعلیم کو عملی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

تقریب کا اختتام ملک وقوم کی سلامتی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور مشن کے لئے مزید ترقی کی دعا کی گئی۔

رپورٹ: عظمت فریدجوئیہ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top