حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ سے تعلق قائم کرنے کا ذریعہ حلقات درود ہیں: علامہ محمد شکیل ثانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 19 جولائی 2012ء بروز جمعرات تاحیات رفیق حضرت حسن کی رہائش گاہ پر حلقہ درود کا ماہانہ پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں مشن سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت لاہور مرکز سے تشریف لائے استاد قاری محمدجمیل شاہد نے حاصل کی جبکہ محمد فیصل ملک نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے صدر محمد انعام الحق نے درود پاک کا ورد کرایا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے محفل کے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درود پاک وہ عمل ہے جواللہ اورفرشتے بھی کرتے ہیں۔ اللہ اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درجات بلند فرماتاہے اور فرشتے عرض کرتے ہیں کہ یا رب اپنے محبوب کی کوئی اور شان بھی بیان فرما۔ فرشتوں کا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان سننا بھی درود ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے جب کھانے کا وقت آیا تو سالن نہیں تھا، اتنے میں ایک شہد کی مکھی آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کان کے قریب اڑنے لگی، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی شیر خدا کو فرمایا کہ شہد کی مکھی کہتی ہے کہ میرا چھتہ قریب ہے وہاں سے شہد لے لیں اوراپنے غلاموں کو کھلادیں۔جب کھانا تناول کر چکے تو مکھی عرض کرتی ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صبح گھر سے نکلتی ہوں اور پھولوں کی کڑواہٹ سے اپنا منہ اور پیٹ بھرتی ہوں اور آپ پردرود وسلام پڑھتی رہتی ہوں میری کڑواہٹ مٹھاس میں بدل جاتی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستانی قوم کے مزاج کو بدلنے کے لئے گوشہ درود قائم کردیا ہے تاکہ جوبھی منہاج القرآن کے مرکز پر آئے اس کی زبان میں نرمی، شائستگی اور مٹھاس آجائے۔ صالح محمد افغانی، محمد ایاز، محمد حنیف مغل، محمد فیصل ملک، محمد عمران بیگ، قاری محمد جمیل شاہد، محمد عاکف، حضرت حسن کے علاوہ دیگر ساتھیوں نے حلقہ درود میں شرکت کی۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے حضرت حسن کی والدہ محترمہ جو علیل ہیں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top