تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ کارکن حاجی محمد سرور خان قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

پاکستان عوامی تحریک فتح جنگ کے سابق صدر اور تحریک کے دیرینہ کارکن حاجی محمد سرور خان گزشتہ روز افطاری سے چند منٹ قبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے (اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيهِ رَاجِعُونَ). مرحوم کی تحریک کیلئے بے شمار خدمات ہیں۔ مرحوم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے بے پناہ محبت کرتے تھے اور ہر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے۔

مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 30 جولائی 2012ء 10 بجے دن ان کے گاؤں حطار میں ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ خواجہ دیوان سید آل حبیب علی خان سجادہ نشین اجمیر شریف انڈیا نے پڑھائی جبکہ تحریک منہاج القرآن فتح جنگ کے سرپرست نذیر احمد خان، ناظم اٹک حاجی عبدالطیف قادری، منہاج القرآن یوتھ لیگ فتح جنگ کے صدر رضی طاہر، علامہ قاضی خضر الزمان ضیاء، علامہ امجد خان قادری، شہزاد احمد گکھڑ سمیت عوام الناس اور رفقاء نے شرکت کی۔

اس موقع پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور امیر پنجاب احمد نواز انجم سمیت قائدین تحریک نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top