کوہ نور ٹی وی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار افسوس

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کوہ نور ٹی وی چینل میں شارٹ سرکٹ اور چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی وجوہات منظر عام پر لائی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ اس بات کی بھی انکوائری کی جائے کہ 4 منزلہ تنگ بلڈنگ میں ٹی وی چینل بنانے کی اجازت کس نے دی؟ چینل کے مالکان کو فوری گرفتار کر کے قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے واقعہ میں شہید ہونیوالوں کے خاندانوں خصوصاً منہاج یونیورسٹی کے BS کے اسٹوڈنٹس، ممتاز نعت خوان اور مذہبی سکالر سفیر مصطفیٰ ہمدمی اور کامران کبیر کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ شیخ الاسلام نے حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top