منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی میں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنھا کے یوم وصال کے حوالہ سے پروگرام کا انعقاد

اٹلی (شعبان ڈار) منہاج القرآن کلچرل سنٹر (کارپی، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 30 جولائی 2012ء کو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنھا کے یوم وصال کے حوالہ سے پروگرام منعقد ہوا۔ نماز تراویح کے بعد علامہ غلام مصطفی مشہدی نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنھا کے مناقب بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اپنی تمام دولت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کرکے اسلام کی مدد کی۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کی قربانیوں نے اسلام کو بڑی تقویت ملی۔ آپ نے ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دلجوئی کی، آپ کی ذات اسلام کے لئے ایک انمول تحفہ ہے جو ہر لحظہ اسلام کو مہکا رہی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top