منہاج القرآن (یونان) میں عظیم الشان جشن آزادی سیمینار

مورخہ: 14 اگست 2012ء

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے خواب اور محمد علی جناح کی انتھک محنت اور جدوجہد کے نتیجہ میں الحمدللہ مسلمان اپنی ایک الگ اسلامی، فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہوگئے جہاں اللہ رب العزت کے احکامات اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شریعت کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات بنیاد تھی۔ مگر دونوں ہستیوں کی وفات کے بعد چند ناعاقبت اندیش لوگوں نے اس خطہ ارضی کو دیمک کی طرح چاٹنا شروع کردیا اور جس مقصد کے لئے ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دی تھیں انہیں پس پشت ڈال دیا گیا، مگر آج ہمیں اس ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اس کی حفاظت کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تریسٹھ برس گزرنے کے باوجود اس دن کو انتہائی خوشی اور جوش وجذبہ سے منایا جاتا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن نے مورخہ 14 اگست 2012ء کو منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر کے وسیع وعریض ہال میں عظیم الشان یوم آزادی کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا سپانسر تازہ موبائل کی طرف سے تھا۔ سیمینار میں یونان بھی کی سماجی، مذہبی، سیاسی شخصیات، گریک میڈیا اور محبان وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے ہال میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ اہم شخصیات جنہوں نے اس سیمینار میں شرکت کی ان میں سیکرٹری وزارت مذہبی امور یونان، صدر مسلم لیگ (ق) چودھری مدثر وڑائچ، صدر مسلم لیگ(ن) چودھری اعجاز، صدر PPP چودھری شبیر دھامہ، شاعر یونان الحاج بشیر احمد شاد، سماجی شخصیت موسیٰ خان، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر ارشد محمود، ڈرامہ نگار اظہار انجم، نعیم مرزا، ارشد ملتانی، جنرل سیکرٹری کشمیر ویلفیئرسوسائٹی راجہ مجاہد جرال، سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ماسٹر محمد رفیق اعجاز، امیر علامہ شہباز احمد صدیقی، صدر مجلس شوریٰ اظہر محمود، صدر رانا وقار احمد، ناظم حاجی محمد شفیق اعوان، ناظم مالیات محمد یٰسین قادری، ناظم ویلفیئر عمران محمود، سینئر نائب صدر جاوید اقبال اعوان، نائب ناظم طارق شریف، ناظم تعلیمات عبدالجبار سلہری، ناظم دعوت محمد آصف قادری، ناظم لائبریری حاجی جاوید، منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کی پوری ٹیم صدر سید محمد جمیل شاہ، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، چودھری محمد اسلم، مرزا محمد امجد جان، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر عادل شہزاد، ناظم ظفر اقبال اعوان، سمیر امجد، اکاشا امجد، صحافی برادری سے ابراہیم فیض، ناصر جسوکی، طلعت حسین جعفری، یوسف چودھری، محبوب چیمہ، احسان اللہ خان اور ضیا ء الرحمن شامل تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی۔ سجاد حسین قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجونواں نے قومی ترانہ پیش کیا۔ یونان کے مشہور سنگر ابراہیم فیض نے خوبصورت انداز میں ملی نغمہ پیش کیا، الحاج بشیر شاد نے اپنا کلام پیش کیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سمیر امجد نے گریک زبان میں تقریر کی۔ ناظم منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پاکستانی قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور یونان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن یونان کی ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top