پیغام عشق مصطفیٰ (ص) کانفرنس (بورے والا)

مورخہ: 21 اگست 2012ء

تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام مورخہ 21 اگست 2012ء کو پیغام عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد چک نمبر 453 ای بی بورے والا میں کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری فیض محی الدین نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت منہاج نعت کونسل نے حاصل کی۔

کانفرنس کی صدارت پیر سید حاجی محمد لطیف نے کی جبکہ مہمان خصوصی چوہدری شرافت علی نائب صدر تحریک منہاج القرآن بورے والا اور ملک ناظر احمد ناظم منہاج القرآن بورے والا تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں سید خادم حسین شاہ بخاری، مرزا محمد وسیم افضال طاہر، محمد ساجد بھٹی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بورے والا، چوہدری فرہاد اکرم، مرزا محمد حسین اور عقیل خان شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انوار المصطفیٰ ہمدمی نے کہا کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشق کسی دلیل کا قائل نہیں ہوتا، جہاں محبت ہو وہاں کوئی دلیل نہیں ہوتی۔ کالی کملی والا ایسا باوفا ہے کہ قبر کے اندھیروں میں بھی نہیں بھولتا۔ انہوں نے کہا کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے سینوں میں بسا لو اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ آخر پر انہوں نے بیداری شعور کے حوالے سے بھی خصوصی پیغام دیا۔

پروگرام کا اختتام پیر سید افضال حسین شاہ کی خصوصی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top