جمعہ الوداع زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس)

مورخہ: 03 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 03 اگست 2012ء کو رمضان المبارک کے جمعۃ المبارک کا اجتماع منعقد ہوا جس سے خصوصی خطاب علامہ چودھری رازق حسین نے کیا۔

جمعہ کی بابرکت نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قادر ی نے حاصل کی۔اس کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اعتکاف کے عنوان سے مدلل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کی رضا کی خاطرایک دن کا اعتکاف کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے اور دوزخ کے درمیان تین خندقوں کا فاصلہ کردیتے ہیں، یعنی اس کو آگ سے محفوظ بنا دیتے ہیں۔ہمیں چاہیئے کہ ہم اس زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے دس دن کے لئے صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کی خاطر اس کے گھر میں اعتکاف کریں تاکہ کل قیامت کے دن ہم اس کے خاص فضل وکرم کے مستحق ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں رہبانیت کا کوئی تصور نہیں مگر اللہ رب العزت کی عبادت وریاضت کے لئے خلوت نشینی اختیار کرنا انبیاء کرام کا محبوب ترین عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سا ل کی طرح اس سال بھی منہاج القرآن نے اسلامک سنٹر پر اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کیا ہے جس میں معتکفین کے لئے چوبیس گھنٹے کا شیڈول بنایا گیا ہے جس میں آئیں دین سیکھیں، آئیں قرآن سیکھیں، محفل نعت، حلقہ ہائے درود اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات پروجیکٹر کے ذریعے دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے بعد زاہد محمود چشتی، سید چن شاہ اور ساتھیوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود وسلام پیش کیا۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top