تمام مذاہب انسانیت کی عزت اور تکریم کا درس دیتے ہیں: محمد اقبال چودھری

سپین (نوید اندلسی) دنیا کے تمام مذاہب انسانیت کی تکریم اور احترام کا درس دیتے ہیں جبکہ دہشت گردی انسانیت کی تذلیل اور توہین ہے، اسلام انسانیت اور امن وسلامتی کا داعی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری نے مورخہ 02 ستمبر 2012 کو نوید اندلسی (جنرل سیکرٹری MCB یورپ) سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی یورپین امن کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے جو کہ دین اسلام کے پیغام امن کو اہل یورپ تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں پر عدم رواداری اور دہشت گردی جیسے الزامات کو صاف کرنے میں موثر ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا میں اسلام کے خلاف ہونے والے منفی پراپیگنڈے کا مقابلہ ہم اسی طرح کی کانفرنسز اور سیمینارز سے کر سکتے ہیں۔ دنیا کے کسی مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں جبکہ دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی مذہب اور قوم سے ہو سکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top