عظمتِ مصطفی (ص) ریلی: میرپور آزاد کشمیر

توہین آمیز فلم کے خلاف تحریک منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی۔ ریلی نے چوک شہیداں میں پہنچ کر عظیم الشان جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر کشمیر محمد ظفر اقبال طاہر نے گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس واقع سے دیڑھ ارب مسلمانوں کے قلب و روح مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے یومِ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے پر وزیرِاعظم پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ اس مسئلے کو OIC اور UNO کے ایجنڈے میں شامل کرایا جائے۔

ناظم کشمیر حافظ احسان الحق نے کہا کہ مجرموں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے امریکہ اور مغربی ممالک پر دباؤ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ کو آرڈینیٹر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزاد کشمیر حافظ عمیر احمد نے کہا کہ گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دراصل گستاخی خدا ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے مجرموں کو کبھی معاف نہیں کرتا۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ صاحبزادہ افتخار علی ہاشمی نے کہا کہ ہمارا ایمان اتنا کمزور نہیں کہ کوئی ہمارے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کرے اور ہم خاموش تماشائی بن کر بیٹھے رہیں۔ محمد اسحاق چوہان چیف آرگنائزر بین المذاہب ہم آہنگی کونسل آزادکشمیر نے گستاخانہ فلم کی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

علاوہ ازیں علامہ شفیق الرحمن پرنسپل مکی کالج، پروفیسر جمیل احمد زاہد امیر بھمبر، پروفیسر حافظ لیاقت امین، ممتاز سماجی شخصیت شاہد محمود بٹ صدر تحصیل افضل پور اور علامہ حافظ ماجد حسین ناظم اسلام گڑھ نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور گستاخانہ فلم بنانے والے بدکردار اور خبیث الفطرت درندوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جلد از جلد پاک زمین کو ان ناپاک اجسام سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں سینکڑوں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی اور اپنے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

رپورٹ: عزیر خالد قریشی (سیکرٹری انفارمیشن)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top