سیری، آزاد کشمیر: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام بیدارئ شعور سٹال کا انعقاد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر سیری میں بیدارئ شعور سٹال کا انعقاد کیا گیا۔ بیدارئ شعور سٹال میں قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصنیف کردہ علمی، سائنسی، معاشی، معاشرتی اور مذہبی علوم پر بے شمار کتب موجود تھیں۔ سٹال لگانے کا مقصد نوجوانوں کو علم کی اہمیت سے روشناس کراتے ہوئے موجودہ دور میں طلباء کی معاشرتی و تعلیمی میدان میں انکی ذمہ داریوں سے متعلق شعور کو اجاگر کرنا تھا۔ بیدارئ شعور سٹال میں رکھی گئی کتب کو عوام علاقہ نے بلخصوص طلباء کی کثیر تعداد نے پسند کیا اور علمی معلومات میں اضافے کے لیے بے شمار کتب خریدیں۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے راہنماؤں نے عوام الناس اور طلباء میں MSM کے اغراض و مقاصد اور قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی کے متعلق لٹریچر کو فری تقسیم کیا۔ سٹال پر موجود تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ کے راہنماؤں میں عرفان محمود مغل قادری، شہزاد وسیم منہاجین، حافظ محمد عجائب، قاری وحید احمد، حافظ محمد معروف، حافظ قمر قیوم، حافظ نوید احمد، جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیری، کراس، سیدپور کھوئی رٹہ کے راہنماؤں میں شہباز احمد مصطفوی، عثمان شوکت مصطفوی، کامران سلطان، سعید اعظم، ندیل احمد چوہدری، صدام مغل، محمد ثاقب مرزا، مبشر احمد مصطفوی، وقاص احمد و دیگر نے بیدارئ شعور کے سٹال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی طلباء ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیاست سے پاک ایک طلباء تنظیم ہے جس کا منشور ہی علم، امن، قدم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ MSM اسی منشور کو سامنے رکھتے ہوئے طلباء کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے کیوں کہ علم ہی سے موجودہ نفسا نفسی، دہشت گردی اور مادیت کے دور میں امن و محبت اور اخوت و رواداری جیسے عناصر کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ علم ہی کے ذریعے ہی انسان کے اندر کے سوئے ہوئے شعور کو بیدار کیا جا سکتا ہے اور اسی علم، امن، قدم قدم کے منشور پر مکمل عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان و آزاد کشمیر میں تعلیم کے فروغ اور طلباء کی بہتر اور فائدہ مند راہنمائی کے لئیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ دن رات کوشاں ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top