بورے والا : ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن بورےوالا کے زیراہتمام مورخہ 17 اکتوبر 2012 کو ماہانہ درس عرفان القرآن بسلسلہ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جامعہ طیبہ بنات الاسلام عوامی روڈ بورے والا میں منعقد ہوا۔ جس میں ناظم نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ فیاض بشیر نے خصوصی شرکت کی۔ اس عظیم الشان درس قرآن میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالحمید نے حاصل کی جبکہ منہاج نعت کونسل نے تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

علامہ فیاض بشیر قادری نے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ناصرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پھر سے اجاگر کیا۔ آج دنیا اگر تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کر دے تو دنیا پھر سے امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سراپا امن وآشتی کا دین ہے۔ اس لیے اس کے ماننے والوں سے بھی امن وسلامتی اور محبت واخوت کی خوشبو آتی ہے۔ اس کا پیروکار دہشت گرد ہو سکتا ہے نہ ہی دہشت گردی سے اس کا کوئی تعلق ہو سکتا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر وطن عزیز کے استحکام، امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top