کرسچن سٹڈی سنٹر راولپنڈی میں بین المذاہب رواداری سیمینار

کرسچن سٹڈی سنٹر راولپنڈی کے زیراہتمام پاکستان میں بین المذاہب رواداری کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ڈائریکٹر کرسچن سٹڈی سنٹر ڈاکٹر کرسٹنی اور جینیفر جگ جیون کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ اس بین المذاہب سیمینار میں پورے ملک سے مسیحی دانشور، پاسٹرز اور مسیحی سیاسی راہنماء بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر قیام امن و محبت اور مذاہب کے مابین رواداری کے فروغ کے لیے کی جانے والی عملی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ بعدازاں سہیل احمد رضا نے ڈائریکٹر سٹڈی سنٹر ڈاکٹر کرسٹنی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف شائع ہونے والا فتوی پیش کیا۔

سیمینار کے اختتام پر پچاس سے زائد مسیحی راہنماؤں کے وفد نے ڈائریکٹر CSC اور ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا کی قیادت میں فیصل مسجد اسلام آباد کا وزٹ کیا۔ جہاں الدعوۃ اکیڈمی اسلامک یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں مسجد کے مختلف امور، گوشوں اور خاص طور پر مسجد کے مین ہال کے جدید طرز تعمیر سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ تمام شرکاء نے انتہائی خوشی کا اظہار کر تے ہوئے بین المذاہب رواداری کے فروغ میں اس وزٹ کو سنگ میل قرار دیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top