منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی طرف سے متاثرین سیلاب اقلیتی برادری میں اشیاء خورد و نوش کی تقسیم

سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ ہندو اور سکھ خاندانوں کو سکھوں کے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں پناہ لینے والے متاثرین کے لیے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راوی ٹاؤن کی جانب سے اشیاء خوردو نوش فراہم کی گئیں۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا اور امیر راوی ٹاؤن ڈاکٹر اقبال نور نے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے صدر بابا سردار شام سنگھ اور سردار رنجیت سنگھ ہیڈ گرنتھی کو سامان کے ٹرک کو حوالہ کیا۔ جن میں آٹا، دالیں، چاول، گھی، چینی، چائے پتی، صابن اور دودھ کے پیکٹ شامل تھے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پاکستان میں مقیم اقلیتوں کے نام خصوصی انسانی ہمدردی اور نیک نمناؤں کا پیغام پہنچایا گیا جبکہ سکھ اور ہندو راہنماؤں نے بھی منہاج القرآن کی اس انسانی ہمدردی اور بلا تفریق خدمت خلق کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے چیئرمین سید آصف ہاشمی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نام ایک تحریری خط کےذریعے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے بین المذاہب راواداری اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے منہاج القرآن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top