منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ اٹلی) کے صدر اور ناظم کی مودنہ تنظیم کے ساتھ میٹنگ

اٹلی (شعبان ڈار) منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ اٹلی) کے صدر محمد اقبال وڑائچ اور ناظم ظہیر انجم نے ریجوایملیا مودنہ کی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سے مورخہ 11 نومبر 2012ء کو ملاقات کی۔

ملاقات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں ہونے والے انتظامات کے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں اٹلی کی شوریٰ کے صدر محمد علی بھاگت نے بھی شرکت کی۔ محمد اقبال وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی، فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہم سب کو امت مسلمہ کے عظیم سکالر اور راہنما شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ان کا ساتھ دینا ہوگا۔ پاکستانی قوم کے پاس یہ عظیم موقع ہے کہ وہ منہاج القرآن کے ساتھ مل کر اپنی آنے والی نسلوں کو غلامی سے بچا لے۔ کوئی ایک فرد یا جماعت یہ عظیم کام نہیں کرسکتا بلکہ ا س کے لئے پوری قوم کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔ منہاج القرآن کی خوش قسمتی ہے کہ ہم بارش کا پہلا قطرہ بن رہے ہیں اب قوم کوچاہیے کہ شیخ الاسلام کا ساتھ دیں، غلامی کی زنجیروں کو توڑ پھینکیں۔ ہمیں نسل، رنگ، برادری، علاقائی تقسیم سے بالاتر ہوکر کوشش کرنا ہوگی تاکہ ہم ملک پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بناسکیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top