منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کا اجلاس

اٹلی (شعبان ڈار) منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کااجلاس مورخہ 17 نومبر 2012ء بروز ہفتہ منہاج کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت حاجی اعجاز احمد نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری غلام رسول نے حاصل کی۔ درود شریف اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اجلاس کو ایجنڈے کے مطابق چلایاگیا۔علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح قوموں اور تحریکوں کی زندگی میں چند اہم موڑ آتے ہیں جس کے مقصد کے لئے کوئی تحریک بنائی جاتی ہے ۔23 دسمبر کا دن منہاج القرآن کی تاریخ کا اہم دن ہے جس میں پاکستانی قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو استحصالی، کرپٹ، جاگیردانہ نظام سے چھٹکارا دلانا ہے یا آنے والی نسلوں کو بھی اسی طرح غلام رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قوم کوایک سوچ اور فکر دی ہے کہ اب ہم نے سیاست کو نہیں بلکہ ملک پاکستان کو بچانا ہے۔ آج وقت ہے کہ ہم اس عظیم قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 23 دسمبرکو باہر نکلیں۔ ہم یہاں رہ کر اپنے خاندان، رشتہ دار، دوست احباب اور تعلق واسطہ والے احباب تک قائد کا دکھ پہنچائیں اور انہیں مجبور کریں کہ وہ 23 دسمبر کو اس ملک میں مصطفوی نظام کے نفاذ کے لئے باہر نکلیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top