دیزیو، اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو، اٹلی) کے زیر اہتمام یوم اقبال کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو، اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 08 نومبر 2102ء بروز جمعرات دیزیو کونسل کے خوبصورت ہال میں یوم اقبال کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت صوفی امانت حسین صدیقی نے حاصل کی جبکہ جازیہ نصیر نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔

محمد اشرف نے استقبالیہ پیش کیا۔ اس کے بعد منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے سربراہ محمد شبیر نے اقبال کی زندگی، ان کی تعلیم، ان کی شاعری اور تحریک پاکستان میں مصور پاکستان کے کردار پر اردو میں گفتگو کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کونسلر جنرل پاکستان قونصلیٹ (میلان) زاہد علی نے اقبال کی ذات اور ان کی شاعری پر انگلش میں گفتگو کی۔ان کی گفتگو کے بعد دیزیو کونسل میں ادب وثقافت اور نوجوانوں کے امور کی ڈائریکٹر کرسٹینا ریڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے اپنا ادبی اور ثقافتی پروگرام جس طرح منعقد کیا ہے اور اس میں مقامی (اٹالین) کمیونٹی کی بھر پور شرکت سے اچھا پیغام دیا گیا ہے۔ پروگرام کا زیادہ تر حصہ اٹالین زبان کے لئے مختص کر کے نہ صرف اٹالین احباب کے لئے سہولت پیدا کی گئی بلکہ یہاں پر جوان ہونے والے پاکستانی بچے اور بچیوں کے لئے اپنی ثقافت اور تاریخ سے آگاہی کا انتظام کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو پیش کرنے کی ذمہ داری اپنے نوجوانوں کو دے کر ان کے اندر اعتماد اور کچھ کرنے کا جذبہ پید ا کیا۔ یہ امر ہمارے لئے نہ صرف خوشی کا باعث ہے بلکہ دوسری کمیونٹیز کے لئے ایک مثال ہے۔

پروفیسر Vito Salierno نے اقبال کی زندگی، ان کی سوچ، نظریہ پاکستان پر ان کے نقطہ نظر، اقبال اور قائد اعظم کے باہمی تعلق، اسلامی دنیا میں اقبال کی مقبولیت، ان کی شاعری اور ان کے قائد اعظم کو لکھے گئے خطوط پر بڑے خوبصورت انداز میں گفتگو کی۔ ان کی گفتگو کے بعد سوال وجواب کا دور شروع ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر قونصل جنرل زاہد علی نے انتظامیہ کو مبارک باد دی اور منہاج القرآن کے کام کرنے کے طریقہ کو بے حد پسند کیا اور کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے اسی طریقہ سے ہم نہ صرف اپنے بارے میں یہاں کے لوگوں کے دلوں کو راسخ کرائے گئے غلط خیالات کو بدل سکتے ہیں بلکہ اسلام کو صحیح انداز میں پیش کرسکتے ہیں۔

رپورٹ: محمد یعقوب

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top