نارووال : منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیاں

8 نومبر 2012ء بروز جمعرات کو منہاج ویلفیر فاونڈیشن کے زیراہتمام 3 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد فائیو سٹار میرج ہال نارووال میں ہوا۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان افتخار شاہ بخاری نے کی۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خان عبدالقیوم خان صدر ڈسٹرکٹ بار نارووال اور سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اختر علی قادری صدر تحریک منہاج القرآن نارووال، سید مجاہد فرحان الحسن بخاری ناظم تحریک منہاج القرآن نارووال، آفتاب چوہدری صدر تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ، غلام سرور قادری ناظم تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ، حاجی اسماعیل چوہدری، محمد اکرم خان، رانا محمد شبیر سرپرست انجمن شہریاں نارووال چوہدری عرفان ورک، حاجی نذیر شارجہ، حاجی یعقوب کمبوہ ناظم منہاج ویلفیر فاونڈیشن نارووال، حاجی ذوالفقار ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن نارووال، میاں جاوید اقبال، عبدالغفار سلطانی، محمد عباس بٹ، ڈاکٹر زاہد رانا، خلیل قادری، عمیر مصطفوی، شیخ عاصم اقبال، سید آصف شیرازی، باجی غزالہ ذوالفقار صدر ویمن لیگ، حافظ تنویر خانخاصہ، ڈاکٹر زاہد پکھوکے اور معروف سیاسی، سماجی، مذہبی رہنما بھی موجود تھے۔

باراتوں کی آمد 12 بجے شروع ہوئی۔ وقفہ وقفہ سے باراتیں آتی گئیں اور ان کا پرتپاک استقبال بینڈ گروپ کے ساتھ کیا گیا۔3 باراتوں کے ساتھ 200 باراتیوں کی آمد ہوئی۔ خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ انتظام کیے گیے تھے۔ جوڑوں کا نکاح قاری ممتاز ضیاء نے پڑھایا۔ بعد ازاں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ سید مجاہد فرحان الحسن بخاری ناظم تحریک منہاج القرآن نارووال نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن کی کارکردگی سے شرکاء تقریب کو آگاہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اسلامک ویلفیئر سٹیٹ بنانے کے لیے جو منشور دیا تھا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اس منشور کا عملی مظاہرہ ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 630 سکول 110 فری ڈسپنسریز 3 ہسپتال اور 32 شہروں میں ایمبولینس سروس قائم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم کے اس نظام میں والدین اپنی بچیوں کی شادی کرنے سے قاصر ہیں۔ معاشرے کے اس طبقے کی مدد کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کیا، تا کہ معاشرے کی غریب اور مستحق بچیوں کو باوقار طریقے سے رخصت کر کے ان کے گھروں کو آباد کیا جاسکے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اب تک 750 شادیاں ہو چکی ہیں۔

اختر علی قادری صدر تحریک منہاج القرآن نارووال نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 23 دسمبر کو پاکستان بچانے کی کال دی ہے۔ ہم میں سے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ ملک کو بچانے کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور آئے اور ملک میں جاری ظالمانہ اور استحصالی نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرے۔

تقریب کے اختتام پر 200 باراتیوں اور دیگر مہمانوں کو پر تکلف کھانا پیش کیا گیا اور تمام دلہنوں کو قرآن پاک کے سائے میں رخصت کیا گیا۔ اس سے قبل دلہا حضرات کو گھڑی اور سوٹ کے تحائف مہمانان گرامی نے پیش کیے اور دلہنوں کو برائیڈل گفٹس دیے گئے جن میں ترجمہ عرفان القرآن، المنہاج السوی، جائے نماز، ڈبل بیڈ، پیڈسٹل فین، چولہا، صندوق، جستی پیٹی بمع فریم، ڈبل بیڈ گدا، ڈبل بیڈ رضائی، تکیے، بیڈ شیٹ، ڈنر سیٹ، کٹلری سیٹ، ٹی سیٹ، ایک میز چار کرسیاں، سلائی مشین، استری، سیف الماری، توا، بیلنا، دیگچیاں، دولہا کے سوٹ اور دلہن کے سوٹ شامل تھے۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کے لیے اللہ کے حضور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top