ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کرپٹ نظام کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دے گی: شیخ زاہد فیاض

ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کرپٹ نظام کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کردےگی، مینارِ پاکستان کا جلسہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کو جگا کر نظا م بدلنا ہاہتے ہیں اور سرِ عام بد لنا چا ہتے ہیں، بھکر سے 122 بسوں کے قافلہ کی شر کت کی تیاریاں مکمل ہو نے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ضلع بھکر کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنان 23 دسمبر تک دن رات ایک کر دیں اور اس کرپٹ نظام کے حامیوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ موجودہ کر پٹ اور یزیدی نظام میں انتخابی سیاست میں واپسی کو گناہِ کبیرہ سمجھتے ہیں۔ موجودہ انتخابی نظام کینسرزدہ ہوچکا ہے۔ اگر یہ سسٹم جاری رہا تو پوری قوم کی موت واقع ہو جائے گی۔ اس کینسرزدہ سسٹم کی سرجری کے لیے ایک اچھے سرجن کی ضرورت تھی۔ قوم کو مبارک ہو کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 23 دسمبر کو اس کینسرزدہ نظام کی سرجری کے لیے پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ 23 دسمبر مینارِ پاکستان کا جلسہ تحر یک منہاج القرآن کا نہیں بلکہ پوری پا کستانی قوم کا جلسہ ہے۔ ہر محبِ وطن اور دردِ دل رکھنے والا پاکستانی اس جلسے میں شریک ہوکر موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف نفرت کا اظہار کرے۔ 23 دسمبر کوڈاکٹر طاہرالقادری موجودہ نظام کے متبادل ایک ایسا نظام دیں گے، جس کہ ذریعے ہر پا کستانی خوشحال ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کرپٹ نظام کے ایوانوں میں زلزلہ بر پا کر دے گی۔ طلباءموجودہ کرپٹ سسٹم کے خلا ف بغاوت کردیں، اس وقت پوری قوم کو دھوکہ دینے کا نام سیاست ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری سیا ست نہیں ریاست بچانے پاکستان آرہے ہیں۔ کارکنان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کوآمد سے قبل بیداریءِ شعور کا پیغام گھر گھر پہنچا دیں اور لوگوں کے اندر موجودہ نظام کے خلاف نفرت پیدا کردیں۔ ملک کی تقدیر اس وقت دہشت گردوں اور انتہاء پسندوں کے ہاتھ میں ہے اس لیے بیرونِ ملک سے کوئی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں۔ جس وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ اس وقت پوری قوم کو بیوقوف بنانے کا نام سیاست ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری سیاست میں حصہ لینے نہیں بلکہ ریاست کو بچانے کے لیے پا کستان آرہے ہیں۔ اگر ہم عزت سے زندہ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں امام حسین علیہ السلام کی روش پر چلنا ہوگا۔ اور اگر ہم ذلت کی موت چا ہتے ہیں تو یزید کے طرزِ عمل کو جاری ر کھنے میں کوئی حر ج نہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ایسا نظام دیں گے جس میں کسی ناہل اور بے کردار کا اسمبلی میں پہنچنا ممکن نہیں ہوگا۔ ہم چند خاندانوں کی اجارہ داری ختم کرنا چاہتے ہیں اگر اب بھی پا کستانی قوم کا شعور بیدار نہ ہوا تو ہماری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 23د سمبر کو پا کستان آمد کی تیاریوں کو تیز کر دیں تا کہ موجودہ کر پٹ اور استحصالی نظام کو دریا برد کیا جاسکے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد جمعہ خان، تمام تحصیلات کے صدور ارشد علی قادری، ڈاکٹر محمد اسلم، سید محمود حسنین آغا، عبدالرشید کھوکھر، محمود الحسن باروی، حافظ شیر زمان، افلاک احمد راؤ، حکیم ارشد خان، عمر دین نصیروی، مزمل عزیز گورچھا، حکیم مشتاق اورمنہا ج القرآن وویمن لیگ کی عہدیداران فاطمہ راؤ، اقراء مجاہد اور ساجدہ امتیاز بھی موجود تھیں۔

شیخ زاہد فیاض کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کا اصل دشمن استحصالی اور غریب کش نظام ہے۔ عوام اسے سمندر برد کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں۔ 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور مینارِ پاکستان پر ہونے والا جلسہ سیاست میں نئے رجحان کو جنم دے گا۔ تحریک منہاج القرآن پاکستانی عوام کو ان کے اصل دشمن کی پہچان کرائے گی۔ جو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ تحریک منہا ج القرآن برادری ازم، غنڈہ گردی، کرپشن، کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ، بے کرداری اور نااہلیت کے ستونوں پر کھڑے نظام انتخاب کو زمین بوس کرنے کیلئے زندگی کے ہر طبقے کو اپنی جدوجہد میں شریک کر رہی ہے۔ جب تک اس نظام کی چھت کو گرایا نہیں جاتا 100الیکشن بھی ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی رسم سے ملک کبھی بھی حقیقی تبدیلی سے ہمکنار نہیں ہوگا۔ حقیقی تبدیلی تبھی ممکن ہے جب نظام انتخاب بدلنے کے لئے قوم اپنے کردار کو پہچان لے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحر یک منہاج القرآن کے کارکنان یہ ظالمانہ نظام بدلے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ(MSM)، منہاج القرآن علماء کونسل، پا کستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ نے بھر پور شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top