گوجرخان میں غلام حیدر بٹ کے پیدل قافلے کا پرتپاک استقبال

23 دسمبر مینار پاکستان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے لیے پیدل روانہ ہونے والے تحریک منہاج القرآن کے 80 سالہ بزرگ رہنما غلام حیدر بٹ مین روڈ گوجر خان پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن گوجر خان نے ان کے پرتپاک استقبال کے لیے استقبالیہ کیمپ لگا رکھا تھا۔اس کیمپ میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری اس قوم کو کرپٹ نظامِ انتخابات سے نجات حاصل کرنے کے لیے قابل عمل متبادل نظام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام آباد سے لاہور تک پیدل سفر کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم کو یہ پیغام دے سکوں کہ ہم پرامن انقلاب کے داعی ہیں اور اس انقلاب کیلئے سب کچھ کر گزرنے کو تیار ہیں۔ ان کے ساتھ ان کے پوتے سیکرٹری انفارمیشن مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد محمد طلحہ بھی تھے جو ان کے ساتھ مینار پاکستان لاہور تک پیدل جائیں گے۔ تقریب سے صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، محمد عاقل ستی، صدر PAT گوجرخان قاضی شاہد مسعود ایڈووکیٹ، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی،  ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ PP-4دولتالہ چوہدری محمد اسحاق نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر استقبالیہ بینڈ نے قومی ترانہ بجا کر غلام حیدر بٹ کو سلامی دی۔ غلام حیدر بٹ نے اہلیان گوجرخان کا عظیم الشان استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

     

اس موقع پر ناظم منہاج القرآن گوجرخان محمد ریاست قادری، ناظم میڈیا عبدالستار نیازی، منہاج یوتھ لیگ کے صدر ڈاکٹر ثاقب حسین اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر حافظ غلام مجتبی بھی اپنی تمام ایگزیکٹو باڈی کے ساتھ وہاں پر موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top