پتوکی : تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن 30 نومبر 2012ء کو انمول شادی ہال پتوکی میں منعقد ہوا، جس میں سنیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے۔ دیگر معزز مہمانانِ گرامی میں ڈاکٹر تنویراعظم سندھو، اشتیاق حنیف مغل ضلعی کوارڈینیٹر ضلع قصور اور منہاج القرآن قصور کے رہنماء سیّد محمد علی شاہ بھی شامل تھے۔

منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران، منہاج علماء کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان کے علاوہ تحصیل پتوکی کی تمام یونین کونسل اور یونٹس کے ناظمین نے بھی پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن بھائی پھیرو، چونیاں اور کھڈیاں خاص سے بھی تحریکی کارکنان نے اپنے وفد کے ساتھ پروگرام میں شامل ہوئے۔ شادی ہال خواتین و حضرات کی کثیرتعداد کی وجہ سے پوری طرح بھرگیا تھا۔ بعد میں اضافی سیٹس کا اہتمام کیاگیا۔ اس سے پہلے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جوانوں نے معزز مہمان شیخ زاہد فیاض کو ملتان روڈ پرملاانوالہ بائی پاس سے شانداراستقبال کیا، شیخ زاہد فیاض کو درجنوں موٹر سائیکل ریلی کی شکل میں پنڈال تک لایا گیا۔ سینکڑوں موٹرسائیکل سوار کارکنان نےاپنے ہاتھوں میں تحریکی جھنڈے اور شیخ الاسلام کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ پنڈال پہنچنے پر شیخ زاہد فیاض اور دیگر معزز مہمانوں پر پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ورکرز کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی محمد ندیم مصطفائی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کوشیخ الاسلام کا تاریخ ساز عوامی استقبال ہوگا۔ جس میں پتوکی سے بھی ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔ جس کے لیے ہم ان شاء اللہ تحصیل پتوکی سے 100 بسیں مینار پاکستان لے جانے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک تحصیل پتوکی کی تمام یونین کونسلزمیں تنظیم سازی مکمل کی جاچکی ہے اور بیشتر یوسی میں یونٹ سازی بھی مکمل ہوگئی ہے۔

شیخ زاہد فیاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے عوام کواس جاگیردارانہ اورسرمایہ دارانہ نظام سے نجات کا پیغام لیکر پاکستان آرہے ہیں۔ شیخ الاسلام 23 دسمبر کواس ملک میں رائج کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف باقاعدہ جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ شیخ الاسلام کی پاکستان آمد پر تاریخ کا سب سے بڑاعوامی استقبال کیا جائے گا۔اس موقع پراگرعوام لاکھوں کی تعداد میں پرامن احتجاج کرتی ہے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں امن، محبت اور بھائی چارے کا راج ہوگا۔ ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے مختلف ٹی وی چینلز پر روح پرور اور قوم کی آواز بن کر پاکستان کے موجودہ انتخابی نظام کوفرسودہ، غلامانہ اور مفاد پرستانہ نظام قرار دیکر 65 سال سے جوخواب دیکھاجا رہا تھا اس کی حقیقی ترجمانی کر دی ہے۔

پروگرام کے آخرمیں صدرمنہاج علماء کونسل علامہ محمد بخش فریدی نے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top