آزاد کشمیر (مظفر آباد) : امیر کشمیر سید ابرار سرور شاہ کا تنظیمی دورہ

امیر تحریک منہاج القرآن آزاد جموں وکشمیر سید ابرار سرور شاہ نے 23 دسمبر کو استقبال قائد کے حوالے سے مظفر آباد ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے تنظیمات کو مزید متحرک کیا اور ان کے کام کا جائزہ لیا۔ اس اہم دورہ میں ناظم تحریک منہاج القرآن آزاد جموں وکشمیر حافظ احسان الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مظفر آباد پہنچنے پر قائدین تحریک نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ امیر کشمیر نے تحصیل مظفرآباد، ہٹیاں، پٹہیکہ، نیلم ویلی، اٹھمقام اور شاردہ کے تنظیمی ذمہ داران، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی بہنوں سے میٹنگ کی، تنظیمات کی تنظیم نو کا عمل بھی مکمل کیا اور 23 دسمبر کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جن میں کنڈل شاہی اور پٹہیکہ میں منہاج ماڈل سکولز کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔ جہاں انہوں نے طلبہ وطالبات کے شاندار نتائج پر تنظیمی عہدیداران وکارکنان اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گیاری سیکٹر میں دفاع وطن کے دوران برفانی تودے کے نیچے دب کر شہید ہونے والے عظیم کشمیری سپوت سرفراز عبداللہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور شہید کے والد سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سلام عقیدت پیش کیا۔ تیجیاں میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ : عزیر خالد قریشی (سیکرٹری انفارمیشن)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top