نظام انتخاب کی تبدیلی ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ صاحبزادہ عمرریاض عباسی

عوام تبدیلی کی جدوجہد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دیں۔ شمریزاعوان
پاکستان میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی، 23 دسمبر قائداعظم کے پاکستان کی بنیاد ثابت ہو گا

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما صاحبزادہ عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ نظام انتخاب کی تبدیلی کی جو موثر آواز ڈاکٹر طاہر القادری نے بلند کی ہے وہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی کی جدوجہد میں تحریک منہاج القرآن کا ساتھ دیں۔23 دسمبر کو وکلاء مینار پاکستان میں ساتھیوں سمیت ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال کریں گے۔ 23 دسمبر کے بعد ملک میں عبوری حکومت ہو جو صاف ستھرے کردار اور اہل افراد پر مشتمل ہو نی چاہیے۔ نظام انتخاب کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام 23 دسمبر کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے اس موقع پر اسحاق حارث، عمرریاض عباسی، ابراررضا ایڈووکیٹ، شمریزاعوان، غلام علی خان، عرفان طاہر اور دیگر بھی موجود تھے۔ شمریز اعوان نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب کو بدلنے سے ہی سیاست کے ایوانوں کا گند صاف ہو سکتا ہے۔
ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی۔ 23 دسمبر قائداعظم کے پاکستان کی بنیاد ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد ریاست کے استحکام اور عوامی خوشحالی کا باعث بنے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top