ڈاکٹر طاہرالقادری سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم میں عملی شرکت کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں : رازق چوہدری

ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن گارج فرانس چوہدری رازق حسین گجر نے دینہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کی۔ جو ان دنوں مرکز کی ہدایت پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم میں عملی شرکت کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں، ملک مسائل کے گرداب میں پھنس چکا ہے، چند مفاد پرست ٹولوں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے، سیاست میں وراثتی نظام نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ تعلیمی معیار انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے جہالت میں اضافہ ہو رہا ہے، بیرونی ممالک میں عوام کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جاتا ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں عوام کو اتنا مجبور کیا جا رہا ہے کہ عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جان و مال کا تحفظ ناممکن ہو چکا ہے، سیاسی حکمران عیاشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں عوام غربت سے مر رہی ہے۔ موجودہ کرپٹ نظام کی وجہ سے عوامی زندگی متاثر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 دسمبر شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری کی پاکستان آمد ہمارے لیے خوش آئند ہے۔ پاکستان میں فرسودہ نظام نے عوام کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔ عوام کی اکثریت اپنے ووٹ کا استعمال صحیح نہیں کرتی۔ موجودہ نظام ہرگز جمہوری نہیں، قومی خزانہ لوٹنے والوں کا محاسبہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری کا دور دورہ ہے، غربت کی وجہ سے عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top