طاغوتی قوتوں کو بارآور کرائیں کہ پاکستانی عوام زندہ ہے۔ ارشاد اقبال

اس نظام نے چور، ڈاکو بننے اور زندگی کی کشمکش سے مجبور آ کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا۔ ارشاد اقبال

وطن عزیز پاکستان عظیم جدوجہد اور لاکھوں قربانیوں کے بعد اس لیے حاصل کیا گیا تھا کہ جس میں خودمختاری، آزادی، انصاف، مساوات، قانون کی بالادستی، امن و محبت، رواداری ہو لیکن آج ہمارا کیا حال ہے؟ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ ہم بھوک و افلاس اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔ لاتعداد بچے تعلیم سے محروم اور لاکھوں لوگ بے زورگار نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مفلوک الحال گھرانوں کے لڑکے تعلیم کو خیر آباد کہہ کر خواتین سے پرس اور جیولری چھیننے میں لگے ہوئے ہیں۔ امیر طبقہ امیر تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔ 51 لوگ 95 فیصد لوگوں کے وسائل پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ غریب عوام چور اور ڈاکو بن چکے ہیں یا پھر زندگی کی کشمکش سے تنگ آ کر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ ان تمام خرابیوں کی جڑ موجودہ کرپٹ، فرسودہ، عوام دشمن انتخابی نظام ہے جس میں حقیقی تبدیلی کی خاص ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور ارشاد اقبال نے ایوان اقبال کے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی میں کیا جس میں سدرہ کرامت، سیدہ ریحانہ بخاری، ہمہ میر، فہمیقہ، عطیہ بنین، سدرہ جبین اور ملکہ صباء نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام مسائل کے حل کا لائحہ عمل دینے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو وطن واپس آ رہے ہیں۔ جہاں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی قوم ان کا استقبال کر کے طاغوتی قوتوں کو یہ بار آور کرائیں کہ امت مسلمہ زندہ ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top