خواتین کے سیلاب کو دیکھ کر مطمئن ہیں: نوشابہ ضیاء

ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاء نے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے کیا جس میں عائشہ شبیر، انیلا الیاس، رافعہ علی، شاہدہ مغل، فرح ناز، سدرہ جبین اور ملکہ صبا نے شرکت کی۔ 14 جنوری کا دن غربت کی چکی میں پسنے والوں، سی این جی کی لائنوں میں کھڑی، بے روزگار اور انصاف سے کوسوں دور قوم کے لئے ایک نئی صبح لائے گا۔ آج پاکستان کے امام خمینی آ چکے ہیں۔ 14 جنوری کی تیاریوں نے ان کرپٹ حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے کہ اب قوم اٹھ کھڑی ہوگئی ہے اور اسے دبانا ناممکن ہے۔ لہٰذا وہ عوامی پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جمع نہ ہونے دینے کے لیے متعدد سازشیں کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی تمام مائیں، بہنیں، بیٹیاں اس طاغوتی نظام سے ٹکراتی ہوئی اس ظالمانہ نظام  کو سمندر برد کرنے کے لئے سر سے کفن باندھ کر گھر سے نکل پڑی ہیں اور وہ ہر صورت پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے مطالبات کو منوا  کر ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ لانگ مارچ کے لیے بڑھتے ہوئے سیلاب کی مانند خواتین کو دیکھ کر اب ملک پاکستان دنیا کے نقشے پر دہشت گردانہ نام سے نہیں بلکہ باوقار اور امن پسند نام سے پہنچائے جائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top