لاہور: منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس

لاہور: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے سلسلہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس 22 جنوری کو رحیم پارک سے نکالا گیا۔

جلوس کی قیادت صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی طیب خاں رند نے کی، جلوس میں 250 کے قریب افراد نے شرکت کی۔ جلوس کے شرکاء نے مشعلوں کے علاوہ اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت پلے کارڈز، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصاویر اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔

جامعہ مسجد مدینہ مین بازار مکہ کالونی کے خطیب نے جلوس کو خوش آمدید کرتے ہوئے شرکاء کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حقیقی تصور عوام کے سامنے پیش کیا۔ جلوس کا اختتام مکہ کالونی 21 نمبر سٹریٹ کے سامنے ہوا۔

جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طیب خاں رند نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے۔ اہل مدینہ نے ہجرت مدینہ کے وقت جس شان سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں اظہار محبت کیا وہ رہتی دنیا تک امت مسلمہ کے لئے سنت کا درجہ رکھتا ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ تعالٰی نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشیوں میں شریک ہونے کی توفیق عنایت فرمائی۔

انہوں نے عوام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن دراصل تحریک محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے، جس نے دنیا بھر میں عشق مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام دیا۔ عشق مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امت سے مصطفوی نظام کی عملی شکل مانگتا ہے۔ اور جس ملک میں نام نہاد سیاست دان ایک اسلامی شق (پارلیمانی نمائندوں کے صادق اور امین ہونے) کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہوں وہاں کی عوام کو سمجھ لینا چاہئیے کہ ان کے معاشرے کو کس طرح بے دینی کی موت مارنے کا پلان چلایا جا رہا ہے۔ ابھی وقت ہے کہ ہمیں اس عوام دشمن نظام کے خلاف اٹھ کر اسے غرق کرنا ہوگا۔ ورنہ یہ نام نہاد سیاسی شیطان پاکستان کو دور جاہلیت میں دھکیل دیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top