ایمان کا استحکام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قلبی، حبی اور عشقی تعلق سے ہے : علامہ افضال قادری

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے
تحریک منہاج القرآن بری امام کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے علامہ افضال قادری اور دیگر کا خطاب

تحریک منہاج القرآن کے رہنما علامہ افضال احمد قادری نے کہا ہے کہ ایمان کا استحکام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قلبی، حبی اور عشقی تعلق سے ممکن ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت مسلمان کو مومن کے درجے پر فائز کرتی ہے اور اسے بے عملی سے نکال کر باعمل بناتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے انسانیت کو سکون اور امن ملا اور روندی ہوئی انسانیت نے سکھ کاسانس لیا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن بری امام کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید مظفرحسین کاظمی، زاہد عباسی، علامہ سلیم قادری، اور زاہد اقبال نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے معاشرہ امن کاگہوارہ بن گیا۔خواتین، بچوں اور مردوں کے حقوق بحال ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہو کر دین اور دنیا کوسنوار سکتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمدطاہرالقادری پوری دنیا میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع کو فروزاں کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھرمیں میلاد منانے کی روش کو پروان چڑھایا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top