کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ملکی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

ملک کے دیگر علاقوں میں امن کا قیام رکھنے کے لئے کراچی میں قیام امن لازم و ملزوم ہے

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ کراچی میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مصلحت کے دستانے اتار کر کراچی میں قیام امن کے لئے اپنا کرداراداکریں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک سے تعلق رکھنے والے وکلاء سے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی روایت کا معاشرے سے اٹھ جانا کسی المیہ سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کا تقاضا ہے کہ قتل و غارت گری میں ملوث عناصر کا کھوج لگا کر ان کو نشان عبرت بنادیا جائے۔

ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ملکی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں قیام امن کے لئے کراچی کا قیام امن لازم وملزوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ درجنوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت سے پورے شہرمیں خوف کا سماں ہے۔جس کا تدارک نہ کیاگیا تو پورا ملک اس کی لپیٹ میں آنے کاخطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرعام لوٹ مار کرنے والے عناصر کا قلع قمع کیاجائے تاکہ کراچی کے شہریوں کی جان اور مال محفوظ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ قتل و غارت گری اور ٹارگٹ کلنگ کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top