کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام درس عرفان القرآن

کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ علامہ پروفیسر محمد افضال احمد قادری نے عید میلاد النبی کی مناسبت سے سورہءِ والضحی کے حوالے سے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و شان کے مختلف گوشوں پر گفتگو کی۔

   

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے حضور کو وہ رفعت عطا فرمائی کہ آپ کو درجہءِ محبوبیت پر فائز فرمایا۔ آپ کی محبت عین ایمانی ہے۔

 

انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت کی خاطر رو رو کر اپنے رب سے دعائیں کرتے رہے، معراج کی رات بھی اپنی امت کو یاد رکھا اور قیامت کے دن بھی اپنی امت کی شفاعت فرمائیں گے تو بحیثیت امتی ہمیں بھی آپ سے وفا کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت اور آپ کی تعلیمات پر عمل کر کے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سرخرو ہونا چاہیے۔

 

درس قرآن کی اس نشست میں علماء، پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی خالد محمود ناظم ویلفیئر نے ضیافت میلاد کا اہتمام کیا۔

 

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top