ڈنمارک: اسلام آباد لانگ مارچ ڈیکلریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر

مورخہ 20 جنوری 2103ء بروز اتوار کو اسلام آباد لانگ مارچ ڈیکلریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر کے لئے منہاج القرآن ڈنمارک کے رفقاء مرکز پر جمع ہوئے۔ اس اجتماع کا مقصدر جہاں یہ مقصد تھا کہ رفقاء کو اس لانگ مارچ کے ثمرات جو پاکستانی قوم کو ملے اور جو آئندہ پاکستان پر اثر انداز ہوں گے پر گفتگو کی جاسکے وہاں یہ ارادہ بھی تھا کہ رفقاء کی آراء سنی جائیں کہ وہ اس لانگ مارچ کی کامیابی پرکیا محسوس کرتے ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی ڈنمارک کے ڈائریکٹر قاری ظہیراحمد کی تلاوت، منہاج نعت کونسل ڈنمارک کے محمد جمیل کی نعت کے بعد منہاج القرآن ڈنمارک کے ناظم محمدابلال اپل نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کارکنان سے کہا کہ آپ اپنے خیالات کا دل کھول کر اظہار کریں۔ منہاج القرآن نارتھ ویسٹ کی صدر فرحین عامر نے خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے لانگ مارچ کی شاندار کامیابی اور اس میں شریک خواتین کو بالخصوص اور پاکستانی عوام کو بالعموم مبارکباد دی۔ چودھری امانت سابقہ سینئر عہدیدار نے کہ کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاپر شیخ الاسلام کے خلاف بھرپور پراپیگنڈا کے اللہ رب العزت نے کامیابی سے ہمکنار کیااور اس کامیابی پر منہاج القرآن کے جملہ کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے رفیق فیض الرسول نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے اپنے مقاصد پر امن طریقے سے حاصل کئے۔ مجلس شوریٰ کے صدر چودھری محمد سرور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے 23 دسمبر کے اجتماع میں وعدہ کیا تھا کہ لانگ مارچ میں ایک گملہ نہیں ٹوٹے گا ایک پتا نہیں گرے گا، منہاج القرآن کے کارکنوں کی عظمت کو سلام جنہوں نے اپنے قائد کے حکم کو سو فیصد سچ کر دکھایا۔ تحریک منہاج القرآن کے سرگرم رکن اکرم جوڑا نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ بہت سے کارکنان نے بھی اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا۔

پروگرام کے اختتام پر لاہور واپس پہنچنے پر شیخ الاسلام کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس کی ویڈیو دکھائی گئی اور شرکاء کی تواضع کی گئی۔ آخر میں منہاج القرآن ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ نے عوامی استقبال اور لانگ مارچ میں تعاون پر شکریہ اد اکیا۔

رپورٹ: محمد منیر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top