ناروے: منہاج سکول اوسلو کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح

مورخہ 09 فروری 2012ء بروز ہفتہ منہاج سکول اوسلو کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح ہوا جس کے لئے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت پانچویں کلاس کے طالبعلم حمزہ تنویر نے حاصل کی۔ کلاس دوم کے طلبہ نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔محمد اسلم حق(چیف کنٹرولر) نے سکول کے حوالہ سے گفتگو کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے والدین اور شرکاء سے گفتگو کی جس میں انہوں نے منہاج سکول میں بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا کہ منہاج القرآن واحد ادارہ ہے جس نے یورپ کے اندر بے مثال اور شاندار دینی تعلیم وتربیت کے لئے بہترین سکولنگ سسٹم دیا ہے جس کی مثال پورے یورپ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ہر جمعہ کو یوتھ کی کلاس، ہفتہ کو فاضلہ کی زیر نگرانی خواتین کی کلاس جاری ہے جس میں قرآن وحدیث اور فقہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات سے بھی آگاہ کیاکہ منہاج القرآن اوسلو میں بچوں کے لئے حفظ القرآن کی کلاس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں بچوں کو تجوید، قرآت کے ساتھ قرآن پاک حفظ کروایا جاتا ہے۔

اختتام پر صدر منہاج القرآن ناروے نے منہاج سکول اوسلو کے پرنسپل قاری صداقت اور تقریب کے مہمان خصوصی علامہ نور احمد نور (ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر درامن) کو پھول پیش کئے اور شرکاء کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ: اعجاز احمد وڑائچ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top