کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ملی و قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی منظم سازش ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 03 مارچ 2013ء

کراچی اصفہانی روڈ بم دھماکوں کی شدیدترین الفاظ میں مذمت
اسلام میں انتہا پسندی اور دھشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں

پاکستان عوامی تحریک کے قا ئد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کراچی اصفہانی روڈ پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دھشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دھشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی روایت کا معاشرے سے اٹھنا ایک المیہ سے کم نہیں، ملکی سلامتی کا تقاضا ہے کہ قتل و غارت ری میں ملوث عناصر کا کھوج لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے تسلسل کو ملی و قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی ایک منظم سازش ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ شہر قائد کے حالات باقی ملک کو متاثر کرتے ہیں لہذا ملک کے دیگر علاقوں کو پر امن رکھنے کیلئے بھی کراچی میں امن کا قیام لازم ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top